کرائمز

ریلویز پولیس لاہور نے خطرناک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا

ریلویز پولیس لاہور نے خطرناک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا
ملزمان سے بھاری تعداد میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد کر لیئے
لاہور (بیورورپورٹ )ریلویز پولیس لاہور نے خطرناک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیاملزمان سے بھاری تعداد میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد کر لیئےملزمان عرصہ دراز سے ایسی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے خلاف پنجاب پولیس کے متعدد تھانہ جات میں پہلے سے مقدمات درج ہیں،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد اس کو سپیئر پارٹس کی شکل میں تبدیل کرکے کباڑیے کو فروخت کرتے تھے،ملزم سلیم کو چند روز قبل ریلوے ہیڈکوارٹرز سے موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا،ساتھی ملزم اشرف کو دوران تفتیش ملزم سلیم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،ملزم اشرف کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس برآمد ہوئے،تفتیشی افسر سب انسپکٹر اکرام ڈوگر کی طرف سے ملزمان کا مزید ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کے عمل کو بڑھایا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button