کرائمز

آن لائن جوا ،1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار 3سو سے زائد کی ریکوری

آن لائن جوا ،1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار 3سو سے زائد کی ریکوری

لاہور پولیس روایتی و آن لائن گیمبلنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف ان ایکشن
مختلف کارروائیوں میں 423مقدمات درج،1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار 3سو سے زائد کی ریکوری
سی سی پی او لاہور کا روایتی قمار بازی اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم
آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے۔بلال صدیق کمیانہ
آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔سی سی پی او لاہور
لاہور(کرائمز پوائنٹ )لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پیش نظر روایتی و آن لائن گیمبلنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف مسلسل سرگرم عمل ہے۔ رواں سال قمار بازوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران423مقدمات کا اندراج کر کے1863ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ گرفتار ملزمان سے54لاکھ 39ہزار 3سو سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 367ملزمان گرفتار، سول لائنزمیں 218، سٹی میں 657، اقبال ٹاؤن میں 283،ماڈل ٹاؤن میں 169اورصدرڈویژن میں 169ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو روایتی قمار بازی اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کرنے اور آن لائن جوئے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مددلینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے آن لائن جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جواء ایک سماجی لعنت ہے، والدین اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں اور شہری قماری بازی و دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button