کرائمز

لاہور: واردات کو ناکام بنانے والی ڈولفن ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لاہور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے صوبائی دارالحکومت سے جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے انہوں نے موبائل سنیچرز،سٹریٹ کریمنلز اور دیگر سماج دشمن عناصر کے گردگھیرا تنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی ڈولفن رانا عمر فاروق کو اس حوالہ سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے نیٹ ورک اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ کے تحت استفادہ حاصل کرنے کی ہدایات جاری کیں اس حوالہ سے ڈولفن سکواڈ کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے فرنٹ لائن سولجر کے طور پر سامنے آئیں ایس ایس پی ڈولفن رانا عمر فاروق نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیموں کو خصوصی طور پر لاہور کو کرائم فری زون بنانے تک بھرپور محنت اور ایمانداری کیساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں اقبال ٹاؤن میں ڈاکووں کو گرفتار کرنیوالی ڈولفن ٹیم کیلئے کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ پر نجی بینک میں اے ٹی ایم میں ڈولفن ٹیم نے خاتون کیساتھ اے ٹی ایم پر ہونیوالی واردات ناکام بناتے ہوئے 2 مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا مسلح ڈاکو گن پر پوائنٹ پرخاتون سے واردات کررہے تھے ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی تھی ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ڈولفن ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے ڈاکوؤں کو مین بلیوارڈ لنک روڈپر راؤنڈ اپ کرلیا موقع پر گرفتار کیے گئے ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینا گیا کیش ،موبائل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیکر ڈولفن ٹیم نے مقامی پولیس کے حوالے کردیا اڈولفن ٹیم کے بروقت ریسپانس اور کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی ڈولفن نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور ٹیم کیلئے کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا تھا ریوارڈ حاصل کرنے والوں میں کانسٹیبل علی، نعمان،زاہد اور ابو بکرشامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button