کرائمز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، یونٹ کو سربمہر کر دیا

ڈیرہ غازیخان (فہیم فرید سے):کمیٹی گولائی بلاک 6 ڈیرہ غازیخان میں صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی سربراہی میں ٹیم نے بلاک 6 میں اچار اینڈ مربہ یونٹ کی انسپکشن کی اور ایک ہزار کلو گرام پھپھوندی لگا اچار قبضہ میں لے کر تلف کرنے سمیت مالکان کو 50 ہزارروپے جرما نہ بھی عائد کر دیا. تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے فوڈ سیفٹی ٹیم نے کمیٹی گولائی بلاک 6 میں اچار اینڈ مربہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں بھاری مقدار میں پھپھوندی لگے اچار کی موجودگی پائی گئی۔تیار اچار کی رپورٹ نہ ہونے سمیت سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں بھی پائی گئیں۔فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اچار تلف کر کے مالکان کو جرمانہ بھی عائد کردیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاویدنے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے عوام کے مجرم ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button