کرائمز

بجلی چورکسی رعایت کے مستحق نہیں،بلال صدیق کمیانہ

لاہور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بجلی چوری کے12ہزار سے زائد مقدمات درج،11ہزار 800 سے زائد ملزمان گرفتار بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے بجلی چورکسی رعایت کے مستحق نہیں، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔ سی سی پی اولاہور

لاہور(کرائمز پوئنٹ )لاہور پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رواں سال میں بجلی چوری کے12ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے11ہزار 800 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے1720ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،صدرڈویژن میں 2149، کینٹ ڈویژن میں 3480، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1782، سٹی ڈویژن میں 2020اور سول لائنزڈویژن میں 705ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button