سٹی پولیس چوک سرور شہید ان ایکشن ، اشتہاری ملزمان گرفتار
چوک سرور شہید ( مرزا شہزاد بیگ سے)پولیس تھانہ سٹی چوک سرور شہید کا اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری اے کیٹیگری کے 4 اشتہاری مجرم گرفتار تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی چوک سرور شہید عمران آصف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا محمد حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے 4 اشتہاری گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اشتہاری گرفتار ملزمان میں میثم عباس ولد شاہد عمران قوم لاشاری سکنہ چوک سرور شہید اشتہاری اے کیٹیگری محمد آصف ولد محمد ریاض قوم لاشاری سکنہ چوک سرور شہید اشتہاری اے کیٹیگری مختار ولد سیف اللہ قوم میرانی بلوچ سکنہ چکنمبر 142/ML اشتہاری اے کیٹیگری مقدمہ نمبر 33/24 بجرم 392 ت پ اور محمد بلال ولد محمد علی قوم ڈوگر سکنہ چوک سرور شہید اشتہاری اے کیٹیگری مقدمہ نمبر 453/24 بجرم 392 ت پ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا گیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی چوک سرور شہید عمران آصف کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے تھانہ سٹی چوک سرور شہید کی حدود سے جرائم کا خاتمہ کر دم لوں گا۔شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے شہری جرائم پیشہ افراد کی نشاندھی کریں تاکہ علاقے کو کرائم فری کیا جاسکے ۔