کرائمز

پاکپتن 2 منشیات فروش گرفتار آئس اور چرس برآمد

پاکپتن/تھانہ سٹی/غلام رسول قادری تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے ویژن پر ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں پاکپتن پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پل پیر سلطان سے منشیات فروش ظفر علی ولد امام دین قوم کمہار سکنہ محلہ حسن پورہ کو گرفتار کر لیا،دوران تلاشی گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 1100 گرام آئس برآمد ہوئی تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ چکبیدی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پل 60 ڈی سے منشیات فروش محمد جاوید ولد عبدالخالق قوم چدھڑ سکنہ کوٹلہ زمان خان کو گرفتار کر کے 1260 گرام چرس برآمد کر لی،گرفتار منشیات فروش کے خلاف تھانہ چکبیدی میں مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا پاکپتن پولیس نوجوان نسل کو منشیات جیسے زہر قاتل سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انکے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button