کرائمز

کامونکی میں ڈاکو راج قائم ، شہری لٹتے رہے ، پولیس خاموش تماشائی

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)چوری کی چار مختلف وارداتوں میں چور موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ دھوپ سڑی کے رہائشی عبدالقدوس اشٹام فروش کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور جنریٹرچوری کرکے لے گئے،دوسری واردات میں ایمن آباد کے رہائشی آفتاب نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی ہوئی تھی جو کہ چوری ہوگئی،تیسری واردات میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول درگاہ پور کے تالے توڑ کر نامعلوم چور کمپیوٹر،ایل سی ڈی اور چار پنکھے چوری کرکے لے گئے جبکہ چوتھی واردات میں نواحی گاؤں حیاتیاں کے رہائشی رانا حسان ایڈووکیٹ کے کھیتوں سے نامعلوم چور ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)بنک سے رقم نکلوا کر آنیوالے شخص کو جیب کترے نے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا،بتایا گیا ہے کہ چوک غوثیہ کارہائشی انیل جاوید نجی بنک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر آرہاتھا کہ مین بازار کے قریب نامعلوم جیب کترے اس کی جیب سے ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون نکال کر فرارہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)دس لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے کے خلاف مقدمہ درج،بتایاگیا ہے کہ فیصل ٹاؤن کے احمد رضا کو ملزم شفیق ساکن لاہور نے دس لاکھ روپے کا چیک دیا جوکہ ڈس آنرہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)مقدمہ بازی کی بنا پر چھ افراد نے کچہری سے واپس آنیوالے مخالف کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چک لکھیا کارہائشی افضال کچہری سے تاریخ بھگت کر واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں ملزمان اختر، شاہد،شمشاد وغیرہ چھ افراد نے حملہ آور ہوکر اس کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا،صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) معمولی جھگڑے کے تنازعہ پر خاتون سمیت دس افراد نے ڈنڈوں کے وارکرکے میاں بیوی اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ہرپوکی کارہائشی شکیل مسیح اپنی بیوی سمیرا اور بیٹے زریل مسیح کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑا تھا کہ مزمان وارث مسیح،حمید،سجاد وغیرہ نے حملہ آورہوکر ڈنڈوں کے وارکرکے تینوں کوشدیدزخمی کردیا،صدرپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button