کرائمز
کراچی : پاک کالونی پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار
کراچی:(رپورٹ شفقت خان)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس مقابلہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار پاک کالونی آصف کالج کے پاس موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو مشتبہ گردانتے ہوئے پولیس پارٹی نے تعاقب کرکے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان فائرنگ شروع کردی ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی جوابی کارروائی میں پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزمان کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کی شناخت غلام فرید اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے ایس ایس پی کیپٹن (ر) فیضان علی گرفتار ملزمان کے قبضہ سے دو عدد پستول دو موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی گرفتار ملزمان کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔