گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی کے زیر اہتمام "پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد
بچیکی (رانا عبدالجبار آسی)گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی کے زیر اہتمام "پاکستان زندہ باد” ریلی کا انعقاد ، اساتدہ اور تمام کلاسوں کے بچوں نے بھرپور شرکت کی ،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرےتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی کے سنئیر ہیڈ ماسٹر رائے اقبال حسین کھرل کی زیرقیادت افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا مقصد ملکی سرحدوں کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ ریلی میں مقامی سکول کے تمام اساتذہ جن کرام نذیر احمد جاوید، محمد اکرم شمس، جمیل احمد کوکب سیالوی، رانا آصف، عامر حسین اور دیگر معزز اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیاریلی میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن کے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم، کتبے، اور بینرز اٹھائے، پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکا کے ساتھ نذیر احمد جاوید نے خطاب میں کہا ہماری فوج ہمارے فخر کا نشان ہے۔ ان کی قربانیوں نے اس ملک کو محفوظ رکھا ہوا ہے جبکہ سنئیر استاد محمد اکرم شمس نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے کردار، علم اور جذبے سے پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں جمیل احمد کوکب سیالوی صاحب نے پاک فضائیہ کے جراءت مندانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضا کے یہ محافظ جب اپنے بازو پھیلاتے ہیں تو دشمن کی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں ریلی کے اختتام پر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کروائی گئی اور اس موقع پر شرکاء نے عزم کیا کہ پاکستان کی سر بلندی کے کام کرنا ہے