علاقائی خبریں
لاہور:دیامربس حادثہ،مولانا شبیر عثمانی کی ورثا سے اظہار تعزیت
لاہور (میاں عامر احمد شیخ) دیامر کے علاقہ میں بس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے ہدایات دی ہیں زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر مولانا شبیر احمد عثمانی نے مانگا منڈی میں چوہدری نعیم رشید کی طرف سے دئے گئے ظہرانے میں پریس کلب مانگا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ کشمیر میں حادثات سے بچاؤ کیلئے سڑکیں محفوظ بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔