بنی گالہ پولیس کارروائی ،ڈکیت گینگ بچھو کے تین کارندے گرفتار
اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ) پولیس تھانہ بنی گالا کی بڑی کارروائی ،ڈکیت گینگ بچھو کے تین کارندے گرفتار ، ڈکیت گینگ بنی گالہ کے ایریا میں واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ کے اہلکار پر بھی حملے میں ملوث تھا،ملزمان ساتھیوں کی رہائی کیلئے پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنے میں ملوث تھے،ملزمان کی شناخت فیضان محمود، زاہد محمود اور حسنین محمود کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے 3عدد 30بور پسٹل اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ،زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ بنی راولپنڈی کا مسروقہ برآمد ہوا،ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف ،ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری