کرائمز
بھکر:چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
بھکر(کرائمز پوائنٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر عبداللہ لک کے احکامات پر بھکر پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےایس پی انویسٹیگیشن محمد اکرم خان ڈی ایس پی سرکل دریا خان حافظ بدر منیر کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر دریا خان سلیم اللہ خان معہ ٹیم نے متعدد چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد رضوان ولد غلام عباس کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی 04 لاکھ 8 ہزار روپے برامد کر لیے ملزم محمد رضوان کافی مقدمات میں بھکر پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم فزیکلی گرفتار بند حوالات تھانہ،اس تمام کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او صدر دریا خان کو اور اس کی ٹیم کو شاباش دی اور مزید تندوہی اور لگن سے کام کرنے کی ہدایات کی،ڈسٹرکٹ پولیس بھکر