کرائمز

لاہور پولیس ان ایکشن ، 680ٹارگٹ آفینڈرز،106عدالتی مفروراور153اشتہاری مجرمان گرفتار

لاہور(کرائمز پوائنٹ )صوبائی دارلحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی ناکہ جات کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں رواں سال داخلی و خارجی راستوں کے مختلف ناکہ جات پر51277وہیکلز،26821موٹر سائیکلزاور500810اشخاص کو چیک کیا گیاہے،یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ ناکوں پر دوران چیکنگ341اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،5894گاڑیوں کے بلیک پیپر جبکہ15گاڑیوں سے بلو لائٹس ہٹائی گئیں۔اسی طرح ناکہ جات پر ریکارڈ چیک کرنے پر680ٹارگٹ آفینڈرز،106عدالتی مفروراور153اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔جبکہ دوران چیکنگ ناجائز اسلحہ کے49مقدمات درج کرکے ملزمان سے 33پستول،14رائفلیں،01پمپ ایکشن اورگولیاں برآمدکی گئی ہیں،سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں سمیت شہر بھر میں ناکوں اور خصوصی چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں شہر بھر میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ناکوں پر چیکنگ کے دوران شہریوں سے شائستگی سے پیش آئیں اور عام آدمی کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button