کرائمز
نارووال بکنگ اسٹیشن لاہور کے پاس ملزم سے دیسی شراب برآمد
لاہور (کرائمز پوائنٹ / چوہدری مجاہد سے )ریلویز پولیس کی ریلوے اسٹیشن لاہور پر کارروائی،نارووال بکنگ اسٹیشن لاہور کے پاس ملزم سے دیسی شراب برآمد،ملزم محمد عباس کی ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل محمد شہباز نے شک کی بنیاد پر تلاشی لی،تلاشی لینے پر ملزم کے گرے رنگ کے شاپر سے ارنیکا مون شراب کی 10 بوتلیں برآمد،ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا،دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شراب کی بوتلیں اسٹیشن پر فروخت کی غرض سے لایا تھا،گرفتار منشیات فروش ملزم کا مکمل کریمینل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے،ٹھٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔