لاہور / شالیمار معمولی تلخ کلامی ، بہن کا بہیمانہ قتل ، نعش ہسپتال منتقل
لاہور / شالیمار(کرائمز پوائنٹ )تھانہ شالیمار کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات سگے بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا ،مقتولہ کی شناخت پروین کے نام سے ہوئی جو اپنے خاواند روف اور دو بچوں کے ساتھ علاقہ تھانہ شالیمار کی حدود میں رہائش پذیر تھی،ملزم کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے جس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بہن کو 4 /3 فائر مار کر قتل کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس کی بھاری نفری فرازنک ٹیم موقع پر پہنچ گیی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان بھی جائے واقوع پر موجود ، ایس ڈی پی او گجر پورہ سہیل کاظمی اور قائم مقام ایس ایچ شالیمار چوہدری افضال پولیس ٹیم کے ہمرا بھی موقع پر موجود ، ترجمان ،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی جانب سے فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوے ملزم کو گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے،تمام تر ٹکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جایا گا ،ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان