کرائمز

کامونکی :میرج آفس میں گھس کر خاتون پر بہیمانہ تشدد

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)موٹرسائیکل کے پیسوں کے لین دین کے تنازع پر اوباش شخص میرج آفس میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،بتایا گیا ہے کہ ریلوے روڈ کی ثمینہ اور پاک ٹاؤن کے عرفان کے درمیان موٹر سائیکل کے پیسوں کا تنازعہ چل رہا ہے،گذشتہ روز ثمینہ ہجواہر مارکیٹ میں اپنے میرج بیورو آفس میں کام کررہی تھی کہ اس دوران ملزم عرفان آگیا اور خاتون کو گالی گلوچ کرتے ہوئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کو تشدد نشانہ بنا کر کپڑے پھاڑکر نیم برہنہ کردیا،واقع پر ایس پی صدر گوجرانوالہ شاہد نواز وڑائچ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی کامونکے اختر نواز کو کارروائی کی ہدائت کی جس پر اے ایس پی کی ہدائت پر سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button