ن لیگ کی حکومت کو چوبیس کروڑ عوام کا اعتماد حاصل ہے:آصف باجوہ
ڈسکہ(عشرت انصاری)ن لیگی سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد آصف باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو چوبیس کروڑ عوام کا اعتماد حاصل ہے۔ مہنگائی کی شرح میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے وزیر اعلی مریم نواز شریف دن رات کوشاں ہیں۔ محمد آصف باجوہ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ مزید فعال ہو گی میاں نواز شریف وفاقی اور پنجاب حکومت کی نگرانی کرنے کیسا تھ پارٹی کی قوت میں اضافے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائیں گے میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک سے مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت کا خاتمہ کیا جائیگا۔ن لیگ نے اپنے تمام ادوار اقتدار میں ملک کو کئی بڑے منصوبے دیئے اور اب بھی ملکی تعمیر و ترقی کی جدو جہد میں ن لیگ سرگرم عمل ہے اور مہنگائی کیخلاف حالیہ جدو جہد میں بھی کامیابیاں مل رہی ہیں۔ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ قوم کو ریلیف دیا ان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدر آمد کر رہی ہے۔