حکومتی احکامات جوتے کی نوک پر ، قبضہ مافیا دندنانے لگا
راولپنڈی (قاسم منیر )راولپنڈی تھانہ چونتھرا پولیس نے بڑے قبضہ مافیا کے خلاف ڈکیتی جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق 64 کی رہائشی صوبیہ دختر ظفر اقبال جس کی زمین موزہ سہال میں 32 کنال کے قریب ہے جو اسے وراثت میں ملی ہے جس میں دیگر بہن بھائی بھی وارث ہیں مورخہ 03/06/234 رات ساڑھے 12 بجے کے قریب متاثرہ خاتون نے بتایا بدنام زمانہ قبضہ مافیہ بلو ورڈ سٹی کے ندیم اعجاز اور وسیم اعجاز اور دیگر نامعلوم افراد نے جدید اسلحہ اور مشینری سے لیس ہو کر ہماری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے میں نے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اسلحہ کے زور پر اور میرا موبائل چھین لیا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف ائی ار کا اندراج کر لیا اور حسب روایت ملزمان کی تلاش شروع کر دی یاد رہے کہ بلو ورلڈ سٹی کے مالکان بڑے قبضہ مافیا میں اتے ہیں جن کے خلاف درجنوں نہیں سینکڑوں ایف ائی ار کا اندراج ہے جو اقدام قتل قتل دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت گھر جائیں اس کے باوجود ضلع انتظامیہ اور پولیس ان کے اوپر سخت کاروائی کرنے سے گریزاں ہوتی ہے بڑے قبضہ مافیا نے کئی گھر اجاڑنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جمع شدہ پونجی بھی ہڑپ کر لی ہے سینکڑوں ایف ائی ار درج ہونے کے باوجود بڑا قبضہ مافیا گروپ سفید پوشی کی لسٹ میں شامل ہونے کی دوڑ میں