افغان ٹریڈ کی اڑ میں سمگلنگ کو بند کی جائے :افتخار یوسفزئی
لاہور (بیورورپورٹ )وزیراعظم اور ارمی چیف کو چین کا تاریخی اور کامیاب دورہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،دورے سے محض ایک دن پہلے سائفر کیس کا فیصلہ انتشاری ٹولے کے سربراہ کا ایک متنازع ترین ٹویٹ ،خیبر پختون خواہ میں علی امین گنڈا پور کی شیخ مجیب الرحمن سے انتہائی مماثلت رکھتے ہوئے تقریر ،اس امر کی نشاندہی ہے کہ استعماری ایجنٹ ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں ،اس ٹولے نے اپنے گزشتہ چار سالہ دور میں سی پیک کو فریز کر کے پاکستان کی ترقی خوشحالی کو 50 سال پیچھے دھکیل دیا ،حکومت اور چیف اف ارمی سٹاف پوری طاقت تگ و دو اور بھرپور محنت سے سی پیک فیز ٹو کو اگے بڑھائیں ،ایران بارڈر کو مکمل سیل کرنے کے بعد ان کے ساتھ قانونی طریقہ کار کے تحت تجارت کھولی جائے ،افغان ٹریڈ کی اڑ میں سمگلنگ کو بند کرنے کے لیے 100 فیصد افغانی بینکوں کے ذریعے لیٹر اف کریڈٹ حاصل کرنے کے بعد افغان ٹریڈ کی اجازت دی جائے ،ائی پی پیز کہ پیمنٹس کو فریز اور تمام موبائل کمپنیوں کو چھ ماہ کے بعد ان کے منافع کے پیسے پاکستانی روپوں میں ادا کیے، جائیں اس طرح نہ صرف زیر مبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے بلکہ پاکستانی کرنسی کی قیمت بھی مستحکم رہے گی ،وفاق اور پنجاب کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ میں بڑے پیسے وصول کر کے ڈیم کی تعمیر شروع کروائیں،پوری قوم ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پیچھے کھڑی ہے