کرائمز

کراچی : معصوم بچی گنگا سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی:(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نےضلع ساؤتھ پولیس کی ٹیم کو 12 سالہ بچی گنگا سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرنے پر افسران و جوانوں کوتعریفی اسناد اور کیش انعام سے نوازا گیا اس واقعے میں ملوث ملزم وقار علی ولد وزیر علی عمر 25 سالہ نے دو روز قبل اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12 سالہ بچی گنگا کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچی کی لاش کو بوری میں بند کر کے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا مذکورہ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں بچی کی والدہ منگتی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا پولیس چیف نے کیس کو ٹیکنیکل بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری پرپولیس ٹیم کےافسران و جوانوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ سے نوازا جن میں ایس پی انویسٹیگیشن ون ساؤتھ رحیم شیرازی ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی ایس پی صدر ماجدہ پروین ایس ڈی پی او فریئر نعیم احمد ایس ایچ او صدر چودھری ذاہد ایس ایچ او فریئر عرفان میو اور ہیڈ محرر تھانہ فریئر چندر کمار شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button