کرائمز

اسلام آباد :متعدد وارداتوں میں مطلوب راہزن گرفتار

اسلام آباد (قاسم منیر سے )اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کا تحرک جاری،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں انسداد رابر ی وڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت سلیمان خان اور اعجاز اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ تر نول اور تھا نہ کھنہ کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button