ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی تھانہ رجانہ میں کھلی کچہری
ٹوبہ ٹیک سنگھ(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)رجانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورثی پور , علاقہ تھانہ رجانہ میں کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مورثی پور , علاقہ تھانہ رجانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد رجانہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا ہے تاکہ عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں جس سے عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے پولیس عوام رابطہ جتنا مضبوط ھو گا معاشرے کی اصلاح اور قانون و انصاف کی راہ اسی قدر ہموار ہو سکے گی