طارق عزیز سندھو ،فرخ عتیق کا ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر طارق عزیز سندھو اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ فرخ عتیق کا عیدالالضحی کے روز ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرکٹ ہسپتل کا دورہ ضلع اوکاڑہ کے دونوں اعلی افسران نےڈسٹرکٹ جیل میں اسیران جیل کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے ان سےجیل میں ملاقات کی ان میں مٹھائی تقسیم کی۔اور کہا کہ جرم توبہ کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اگر اپ نے قانون شکنی نہ کی ہوتی تو اج اپ بھی اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا رہے ہوتے۔ ہمیں رنجشیں۔ مخالفتیں۔دشمنیاں ختم کرکے الئہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوے اصولوں پر زندگی گزارنا چاہئیے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ کیاہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی انکی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی مریضوں اور انکے لواحقین اور ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود سٹاف و ڈاکٹرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے عید کے روز اپنے گھروں سے دور خدمت کے جزبے کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو سلام پیش کیا۔#