ڈیرہ غازیخان،ڈکیت گینگ گرفتار ، متعدد موٹر سائیکلز ریکور
ڈیرہ غازیخان(کرائمز پوائنٹ ) تھانہ سول لائن پولیس کی کاروائی ، ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان گرفتار ، ملزمان سے ڈکیتی و چوری کیے گئے 05 موٹر سائیکل ریکور اصل مالکان کے حوالے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن ضیاء المصطفے SI نے بتایا کہ ڈی پی او سید علی اور ASP سٹی رحمت اللہ کے احکامات کی روشنی میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں اے ایس پی سٹی سرکل رحمت اللہ کی سپرویزن میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان عبدالوحید اور سمیع اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان سے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیتی 5 عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دئے۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن ضیاء المصطفے SI کا کہنا تھا کہ تھانہ سول لائن پولیس کی دن رات محنت اور کاوشوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ہے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان