احمد عثمان جاوید کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ
اوکاڑہ (وحیدانصاری اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ .عزاداروں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت. انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈسپنسری میں ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے ادویات کی لسٹیں آویزاں کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے ادویات کے ریکارڈ کو منظم انداز میں ترتیب دینے کے احکامات دیے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مریضوں کے اٹینڈنٹس سے میڈیکل سروسز بارے بھی دریافت کیا انہوں نے ایمرجنسی اور میڈیکل وارڈ میں اسٹاف کو یوم عاشور کے موقع پر الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کیے ہسپتال میں مریضوں کو کوالٹی میڈیکل سروسز فراہم کرنے کے لیے استوار بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں۔ مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے مطابق مریضوں کو تمام طبی سہولیات کو یقینی بنایاجائے یوم عاشور پر عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فرائض سر انجام دیے جائیں۔