کسان کے گھر پر حملہ، مردوخواتین پر تشدد ، گھر کی چاردیواری گرا دی
وہاڑی( حکیم محمد شمعون نذیر)تھانہ مترو کی حدود بستی مراد آباد میں مخالفین کی جانب سے کسان کے گھر پر حملہ، مردوخواتین پر تشدد کیا، گھر کی چار دیواری گرا کر کھال کی ناجائز تعمیر کی کوشش ڈی پی او وہاڑی، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق بستی مراد آباد موضع شتاب گڑھ کے رہائشی محمد عامر و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ حمیداللہ خان، ناصر خان، ضمیر خان وغیرہ گزشتہ روز زبردستی اس کے گھر گھس گئے، غلیظ گالیاں دیں اور خواتین سمیت سب پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں انہوں نے وجہ عناد یہ بتائی کہ گھر کے قریب سے کھال گزرتا ہے جسے توڑ کر ہمارے گھر کے اندر سے گزارنا چاہتے ہیں جبکہ ہم اپنی اراضی کے قانونی مالک ہیں اور پہلے سے موجود کچا کھال ہی سرکاری نقشہ کے مطابق درست جگہ ہے لیکن مخالفین ذاتی عناد پر اتر آئے ہیں اور آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ مقامی پولیس بھی ان ساتھ دیتی ہے جبکہ ان کی جانب سے کھال کے سٹے کا کیس سول کورٹ میں زیر سماعت ہے انہوں نے ڈی پی او وہاڑی منصور امان اور آئی جی پنجاب عثمان انور سے مخالفین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے