مریم سرکار ایم ڈی واسا کو معطل کریں :افتخار یوسفزئی
لاہور (پ ر )مریم سرکار لاہور شہر سے گزرنے والی واحدصاف پانی کی نہر کو گندے نالے میں تبدیل کرنے پر ایم ڈی واسا کو معطل کریں واسا حکام نے اپنی غفلت پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈرین کے کئی کنکشن نہر سے منسلک کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے صاف اور شفاف پانی کی نہر گندے اور غلیظ نالے میں تبدیل اور شہر میں متعدد وبائی بیماریوں کے پھیلنے کا باعث بن رہی ہے نہر کو ایک مرتبہ بند کر کے ٹھوکر نیاز بیگ سے بی ار بی نہر تک صفائی اور واسا کی ڈرینج ڈالنے والے متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا جائے اور تمام کنکشن ریموو کر دیے جائیں نہر کے دونوں اطراف سایہ دار اور پھلدار درخت واکنگ ٹریک مناسب فاصلے سے بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کا کڑا میکنزم مرتب کیا جائے مریم سرکار اس نہر پر سر گنگارام کہ لگائے گئے بجلی گھر کی طرز پر ایک ایک میگا واٹ کے متعدد بجلی گھر بھی بنا سکتی ہے عوامی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب نہر والے معاملے کو اپنی ٹاپ ترجیحات میں شامل رکھیں گی