کرائمز

با اثر ملزمان کا محنت کش کے گھر دھاوا ، محنت کش کے کان کاٹ دئیے

اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ با اثر 8 ملزمان نے تلخ کلامی کی رنجش پر محنت کش کے گھر دھاوا بول دیا ملزمان نے چھری سے محنت کش کے کان کاٹ دئیے بتایا گیا ہے کہ تھانہ حویلی لکھا کے علاقے اسلام نگر میں ملزمان نےایک محنت کش غلام مصطفے اسکی بیٹی غلام فاطمہ اور بیوی زبیدہ پر بھی تشدد کیا ملزمان نے چھری سے محنت کش کے دونوں کان کاٹ دئیے جس کے کانوں پر گہرے گھاو لگ گئے اور وہ لہو لہان ہو کر زمین پر گر گیا جسے چھڑانے اسکی بیوی اور بیٹی اگے بڑھیں توملزمان نے وحشیانہ تشدد کر کے محنت کش کی بیوی کے کپڑے پھاڑ دئیے پولیس نے ملزمان سلیم۔مظہر۔ناصر ۔حفیظ وغیرہ 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا متاثرہ محنت کش نے وزیر اعلی مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی ہے۔واقعہ اسلام نگر حویلی لکھا میں پیش آیا ڈی پی او طارق عزیز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم صادر کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button