کرائمز

حساس ادارے کے ملازم کو دوران ڈکیتی قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

وہاڑی( نمائندہ کرائمز پوائنٹ )پولیس کی بڑی کاروائی حساس ادارے کے ملازم کو دوران ڈکیتی قتل کرکے فرار ہونے والے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیاگیا وہاڑی میں چند روز قبل حساس ادارے کے ملازم دلاور کو اس وقت قتل کردیاگیاتھا جب وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ملتان جارہاتھا کہ ملتان روڈ پرمبینہ ملزمان ڈکیتی کے واردات کے دوران قتل کرکے فرار ہوگئے والے مبینہ ملزمان کا سراغ لگا لیا ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ملزمان نے دوران واردات گولی مار کردلاور کوقتل کردیا جس پر وہاڑی پولیس نے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے تینوں مبینہ عادی مجرمان نعیم اقبال، غلام مصطفیٰ اور نعیم اقبال کاسراغ لگالیا جبکہ چند روز قبل ایک مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک مبینہ ملزم نعیم اقبال اپنے ہی مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکا ہے ایس پی انوسٹی گیشن نے مذید بتایا کہ مزیدایک ملزم کی تلاش جاری ہے اورجلداسے بھی گرفتار کرلیاجائے گا ڈی ایس پی صدرچوہدری اشرف نے کہا کہ وہاڑی پولیس پر یہ قتل قرض تھا جسے پوری ٹیم نے مستعدی کے ساتھ خوب نبھایا اور سرخرو ہوئے اس موقع پر ایس ایچ او ٹھینگی ارشد تارڑ نے گرفتار مبینہ ملزمان میں سے ایک مبینہ ملزم غلام مصطفی کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button