کرائمز
نامعلوم افراد کی 13سالہ طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد کی 13سالہ طالب علم کو اغواء کرنے کی کوشش ، بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ بھیرہ کی مہر کالونی کا رہائشی 13سالہ احمد حسن مقامی مدرسہ میں حفظ قرآن کا طالب علم ہے گزشتہ روز مدرسہ جاتے ہوئے اسے نامعلوم افراد نے کوئی چیز سنگھا کر بے ہوش کر دیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لے جانے لگے تو ایک راہگیر نے دیکھ لیا جس پر ملز م اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔