کرائمز
لاہور :بجلی چوری کیوں پکڑی؟ لائن مین پر بدترین تشدد
لاہور(ارسلان تیموری سے ) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے کی پاداش میں لیسکو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ محمود بوٹی کے علاقہ میں ایس ڈی او لائن سپریٹنڈنٹ صغیر کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے کہ اچانک بجلی چوروں نے حملہ کر دیا اور لیسکو ٹیم کو یرغمال بنانے ڈنڈوں اور سوٹوں سے جی بھر کر تشدد کیا لیسکو ٹیم کی جانب سے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ اور کاروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے جس پر جلد کاروائی متوقع ہے