کرائمز

اوکاڑہ :مریض ہسپتالوں میں رل گئے ، ادویات نایاب ، نوٹس کی اپیل

اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ ملک بھر کے میدانی علاقوں کی طرح اوکاڑہ میں بھی سورج سوا نیزے پر شدید گرمی کی شدت سے ہسپتالوں میں گیسٹرو ہیٹ سٹروک کے میضوں کا رششدید گرمی نے سب سے زیادہ خواتین ۔بچوں اور بوڑھوں کو متاتر کر رکھا ہے۔غیرمعمولی گرمی کی شدت سے بچاو کے لئے ہسپتالوں میں ادویات نہ ملنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں مریضوں کے لواحقین مڈیکل سٹوروں سے بھاری بھر قیمتوں یں ادویات خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں شفارشیوں کو ہرممکنہ سہولتیں میسر ہیں جبکہ غریب غرباء علاج کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں حالانکہ ڈپٹی کمشنر فرخ عتیق کی طرف سے ہسپتال میں انے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ھدایات جاری کی چکی ہیں ۔شدید گرمی سےمتاثر مریض ہسپتال میں بے حال نظر ارہے ہیں ہسپتال میں بیڈز کی کمی ادویات کی عدم دستیابی سب سے اہم مسلہ ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سیکرٹری ہیلتھ علی جان سےسے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے میعار کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کریں۔ تاکہ غریب حقیقی معنوں میں علاج معالجہ کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ چند یوم قبل دو صوبائی وزراء ۔سیکرٹری ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ساوتھ سٹی کا دورہ کیا ہسپتال انتظامیہ نے صوبائی وزراء کو ہسپتال کے ان حصوں کا وزٹ ہی نہیں کرایا جہاں ضرورت تھی تاکہ صوبائی وزراء ہسپتال کی حالت زار خود اپنی انکھوں سے دیکھتے کہ غریب اور امیر کے علاج معالجہ میں کتنی مماثلت پائی جاتی ہے۔#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button