کرائمز
ساہیوال مضر صحت دودھ پینے سے دو بچیاں جاں بحق،3 افراد کی حالت غیر
ساہیوال (ندیم نواب مغل) ساہیوال کے نواحی گاؤں 10 گیارہ ایل میں مضر صحت دودھ پینے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت دو سالہ زہرہ اور 9 ماہ کی عمارہ کے نام سے ہوئی ہے ، مضر صحت دودھ پینے سے والد شرافت علی ، والدہ آسیہ بی بی اور محمد احمد کی حالت بھی غیر ہوگئی۔متاثرین کو تشویشناک حالت میں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا ، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ فیملی نے مضر صحت دودھ یا مشروب پیا،اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے ۔