کرائمز

بھتہ خور گینگ کا اہم رکن اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار

لاہور (عاطف رانا )پنجاب پولیس کی اہم کاروائی، بین الاقوامی بھتہ خور گینگ کا اہم رکن اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار۔ رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 95 ہو گئی۔بدنام زمانہ بھتہ گینگ سے منسلک اشتہاری مجرم گوجرانوالہ پولیس کو 3 سال سے مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے سعودی پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی سے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش۔ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جا رہا ہے اور قانونی تقاضے مکمل کر کے قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button