کرائمز

لڑکی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی، مقدمہ درج

کلر سیداں (عتیق مرزا سے)لڑکی نے شور مچا کر زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔مسماۃ علیشبہ طارق سکنہ چبوترہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں راولپنڈی میں پرائیویٹ نوکری کرتی ہوں۔گزشتہ شب پونے 8 بجے کے قریب چھٹی کر کے اپنے گھر کی طرف جا رہی تھی اور روشنی کیلئے موبائل فون کی لائٹ آن کر رکھی تھی کہ اسی دوران کس نے مجھے پیچھے سے دبوچ لیااور زمین پر گرا لیا۔میں نے شور شرابہ کیا اور اسی دوران موبائل فون کی لائٹ لڑکے کے چہرے پر لگی جس کو میں نے پہچان لیا جو ہمارے ہی گاؤں کا لڑکا خیام تھا۔ میرے شور شرابے کی آواز سن کر میری والدہ بھی آ گئی جس پر ملزم کھیتوں میں لگی مکئی کی فصل میں بھاگ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button