کرائمز

ڈولفن سکواڈ کا موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن

لاہور(ارسلان تیموری )ڈولفن ن سکواڈ نے موٹر سائیکل چوروں کیخلاف انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم موٹرسائیکل چوری کی اطلاع پر ڈیفنس سی مارکیٹ پہنچی تھی اور تعاقب کے بعد جدید ٹیکنالوجی و سی سی ٹی وی وٹیج کی مدد سے ملزم کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈولفن ٹیم نے ملزم کی نشاندہی پر پستول، 2 موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس، 4 ڈی وی آر، 12 موبائل فون، مشینری، ٹولز برآمدکر کے اسے مزید تفتیش کے لیے ڈیفنس بی پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان دولفن نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ ہے ملزمان مارکیٹوں سے موٹرسائیکل چوری کر کے سپیئر پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button