کرائمز

لاہور :مانگا منڈی ڈاکو راج قائم ، مزاحمت پر دوکاندار ہاف فرائی

لاہور /مانگا منڈی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ملتان روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی، موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکو گیس کی دوکان پر آئے ، اسلحہ کی نوک پر سترہ ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون چھینے ، ساتھ والی پان شاپ پر بھی ڈکیتی میں مزاحمت پر دوکاندار بلال کو فائر مار دیا ، بلال کی ٹانگ پر فائر لگا زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ، بلال نے 15 پر پولیس کو کال کی پولیس نا آئی لیکن ڈاکو دوبارہ آ گئ، ڈاکوؤں نے اپنا گرنے والا سامان اٹھایا اور دوبارہ فرار ہو گئے ، ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد مانگا منڈی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ دوکاندار اصغر نے مانگا منڈی تھانہ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button