کرائمز

سسرال سے ناراض ہوکر آنیوالی خاتون اندھا دھند فائرنگ سے تڑی پار

ڈسکہ(نعیم مقصود)سسرال سے ناراض ہو کر آنے والی25سالہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا عثمان پارک گوجرانوالہ کاشبیر حسین گلوٹیاں موڑ ڈسکہ اپنے بہنوئی شمس کے پاس آیا ہوا تھا سائل کی 25سالہ ہمشیرہ زروش عرف صباء عید سے قبل اپنے سسرال سے ناراض ہو کر اپنی ہمشیرہ کے نسرین اور بہنوئی شمس کے پاس رہ رہی تھی گذشتہ روز شبیر حسین معہ تنویر اور محمد یونس بیٹھے ہو ئے تھے کہ فائرکی آواز آئی جا کر دیکھا توزروش عرف صباء خون میں لت پت پڑی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتولہ صباء کی2/3ماہ قبل گوجرانوالہ کے طاہر مغل سے پانچویں شادی ہو ئی تھی تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کے بھائی شبیر حسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button