کرائمز

گوجرہ ڈاکو بے لگام ، شہری لاکھوں سے محروم

ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اجمل خان )گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری رہا۔معلوم ہواہے تحصیل چونیاں کا فیصل الرحمن پھولوں کاہول سیل بزنس کر تاہے جواپنی پیک اپ نمبری6886ایل ای ایف پر سوار جھنگ سے واپس گوجرہ کی جانب آرہا تھا کہ چک نمبر358ج ب کے قریب موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے3لاکھ50ہزارروپے نقدی چھین لی اور فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر372ج ب کے محمد خالد کا موٹر سائیکل رکشہ نمبر7692ایم این ایل اس کی ٹینٹ سروس دکان کے باہرٹوبہ روڈ سے نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لیا۔دریں اثنا ء چک نمبر299ج ب کے اصغر علی کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم چوروں نے 3لاکھ 80ہزار روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button