کرائمز
خاتون کی نہاتے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنا مہنگا پڑگیا ، مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اجمل خان )خاتون کی نہاتے ہو ئے برہنہ ویڈیوبناکر بلیک میل کر نے والا قانون کی زد میں آگیا۔چک نمبر95ج ب کے محمد رشید نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اٹیار کیاہے کہ اس کی اہلیہ اپنے گھرکے واش روم میں نہارہی تھی کہ اس دوران گاؤں کااوباش نوجوان آصف آگیا جس نے خاتون کی نہاتے ہو ئے برہنہ ویڈیوبنا لی اور بعد ازاں بلیک میل کر تے ہو ئے خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔