کرائمز
گوجرہ : بغیر اجازت نامہ ماتمی جلوس نکالنے پر مقدمہ درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اجمل خان ) بغیر اجازت نامہ ماتمی جلوس نکالنے اور مجلس عزاکروانے والے افراد مقدمہ کی زد میں آگئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر413ج ب کے رانا آصف وغیرہ نے بغیر اجازت نامہ کے ماتمی جلوس نکالااور روڈ کو بلاک کیاجس پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے35افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ چک نمبر345ج ب کے قسیم شاہ وغیرہ 8افرادنے بغیر اجازمہ غیر قانونی طورپر لاؤد سپیکر پر مجلس عزاکروائی۔ تھانہ نواں لاہورپولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔