گڑھا موڑ ، میپکو ٹیم کا چھاپہ ، متعدد بجلی چور دھر لیے
گڑھاموڑ (رشید بھٹی سے ) گڑھاموڑ میں میپکو واپڈا کی بجلی چوروں کے خلاف مبینہ کاروائی۔ بجلی چوروں کے گھر پر چھاپا مارا تو بجلی چور موقع سے فرار ہو گےبجلی چوروں نے میٹر کی مین پی وی سی اور ایل ٹی وی لائین میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رکھی تھی تفصیل کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح گڑھاموڑ میں بھی میپکو واپڈا نے بجلی چوروں کے خلاف مبینہ مہم تیز کر دی ہے چک نمبر 188 ڈبلیو بی سے عرفان نامی اور ظہیراباد شہید کے ممتاز نامی شخص نے میٹر کی پی وی سی اور ایل ٹی وی لائین میں ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کر رکھی تھی۔ ایس ڈی او واپڈا الطاف حسین اور میٹر انسپیکٹر سہیل افضل نے بجلی چوروں کے خلاف پولیس تھانہ گڑھاموڑ میں علیحدہ علیحدہ مقدمہ نمبر 321/24ا اور 322/24 درج کروا دیا ہے۔ بجلی چور موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا الطاف حسین نے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں ان کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔