کرائمز

فیسکو ٹاسک فوری کی کارروائی ، 8 پھنے خاں دھر لیے گئے

نوشہرہ/ خوشاب ( ایم اے اعوان )۔۔ فیسکو کی ٹاسک فورس کا کھٹہ سگھرال نور پور، قائد آباد، اور جوہر آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون، 8 بجلی چور وں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، فیسکو ٹاسک فورس کی رپورٹس کی روشنی میں ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرا دیئے گئے، بجلی چوری کرنے والوں میں ڈیرہ گنادھا کٹھہ سگھرال کا محمد فیاض ولد اللہ دتہ،ڈیرہ ذمے خیل گولیوالی کا سکندر حیات ولد محمد خان ،ڈیرہ ،ری خیل گولیوالی کا محمد اقبال ولد محمد خان ،گولیوالی کانجیب اللہ والد شیر بہادر مصری خیل ،جھجھہ داخلی بندیہا کا عطا محم د ولد محمد رمضان چدھڑ،چک نمبر52دی بی کا ذیشان ابراہیم ولد محمد ابراہیم میو ،چک نمبر 53ڈی بی کا محمد عاصم ولد عبدالغفور اور حیات کالونی جوہر آباد کا محمد اقبال ول؛د محمد حیات شامل ہیں ، فیسکو ٹاسک فورس کی جانب سے آپریشن جاری رکھنے کا عزم،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button