کرائمز

ٹانک: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،ملزمان پابند سلاسل

ٹانک (حاجی کفایت اللہ پراچہ )ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سلیم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی اصغر وزیر کی کامیاب کارروائی،8000 گرام چرس، 79000 روپے مالمسروقہ، وقوعہ میں استعمال ہونیوالے 01 عدد موٹر سائیکل اور 01 عدد چوری شدہ بیٹری سمیت 03 ملزمان دھرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالسلام خالد کے ہر قسم کے جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی دوٹوک ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی سٹی سلیم خان کی خصوصی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اصغر خان وزیر نے ملزم محمد نور ولد مہربان سکنہ محلہ قصابان سٹی ٹانک بحوالہ مقدمہ نمبر 376 مورخہ 024-06-30 بجرم 9(D)CNSA تھانہ سٹی سے 08 پیکٹ (8000 گرام) چرس برآمد کرکے گرفتار کیا۔ اسی طرح انہوں نے ملزم حسین شاہ ولد علیم شاہ سکنہ چیسن کچ بحوالہ مقدمہ نمبر 364/24 بجرائم 379-420 PPC تھانہ سٹی میں مال مسروقہ مبلغ 30000 روپے سمیت وقوعہ میں استعمال ہونے والا سی ڈی 70 موٹر سائیکل جبکہ مزید 02 مقدمات میں مالمسروقہ مبلغ 390000 روپے یعنی ٹوٹل مالمسروقہ مبلغ 79000 روپے برآمد کرکے ملزم مذکورہ کو گرفتار کیا۔ علاؤہ ازیں انہوں نے ملزم یعقوب ولد یونس مسیح سکنہ PA کمپاونڈ ٹانک بحوالہ مقدمہ نمبر 374 مورخہ 024-06-29 بجرم 380-452 PPC تھانہ سٹی میں چوری شدہ بیٹری 210 برآمد کرکے ملزم مذکورہ کو گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button