کرائمز

حافظ آباد میں احاطہ عدالت میں اندھادھند فائرنگ ،4 افراد زخمی

حافظ آباد (حافظ نعیم قیصر) حافظ آباد میں احاطہ عدالت میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی صدر ڈسٹرکٹ بار عمر خضر ہنجرا کی شدید الفاظ میں مزمت ڈی پی او حافظ آباد کا وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد میں چند افراد جو کہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تاریخ پر پیش ہونے کے لیے عدالت آئے ان افراد نے جیسے ہی اپنی گاڑی احاطہ عدالت کی پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تو دو موٹر سائیکلوں پر آئے نا معلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے۔جس کے بعد زخمی افراد کو 1122 نے ریسکیو کر کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عمر خضر ہنجرا نے بار کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ۔ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے فوراً موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور ملزمان کو فلفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ڈی پی او حافظ آباد نے ڈسٹرکٹ بار اور عدالت عالیہ کے سیکورٹی کے انتظامات کا بھی از سر نو جائزہ لیا اور بار کی سیکورٹی کے انتظامات سخت سے سخت کرنے کا حکم جاری کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button