کرائمز
مردان : توہین مذہب کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم
مردان(فلک شیر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین مذہب کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا جبکہ دوملزمان کو بری کردیاگیا دوسال قبل تھانہ شیرگڑھ کے علاقہ سیرے میں توہین مذہب کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا جس کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان شاہد عرف شایان،یاسین اورمحمدسلمان کو گرفتارکیاتھا استعاثہ نے کیس کا کامیابی سے دفاع کیااورمرکزی ملزم شاہد عرف شایان پر عدالت میں جرم ثابت ہوگئی جس پر انسداددہشت گردی کے جج سید عقیل عاجز نے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنادیا مجرم کو دفعہ 7جی کے تحت مجموعی طورپر دوسال قید اور ایک لاکھ تیس ہزار جرمانہ بھی عائد کردیا گیاعدالت نے عدم ثبوت کی بناء پرباقی دو ملزمان کو کیس سے بری کردیاگیا۔