کرائمز

دکانداروں کی مان مانیاں ،اسسٹنٹ کمشنر دیہی کا دورہ فوٹو سیشن تک محدود

ٹنڈوجام (محمدشریف)ٹنڈوجام شہر میں سبزی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی شہر بھر میں من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد دیہی کا دورہ فوٹو سیشن تک محدود تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی شہریوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد دیہی کی جانب سے شہر بھرمیں ریٹ کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مثبت اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں کسی دوکان پر کوئی ریٹ لسٹ نظر نہیں آتی ہر دوکان دار کےاپنے ہی نرخ نامے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد دیہی کا دورہ صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود نظر آتا ہے انھوں نے کہا کہ پہنڈی 300 روپے کلو ،گوبی 320 روپے کلو،ٹنڈا 350 روپے کلو، لسہن 600 روپے کلو،پالک 180روپے کلو،جب کہ تمام تر سبزیوں کی قیمتیں من مانی وصول کی جا رہی ہیں دوسری جانب غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی کھانےسے محروم ہو گئے ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوجام شہر میں سبزیوں کی دوکانوں پر لسٹیں آویزاں کروائی جائیں اور شہربھر میں سبزی کی فروخت کو ریٹ لسٹ میں جاری کردہ داموں میں یقینی بنایا جائے تاکہ غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو ریلیف فراہم ہو سکے اور اپنے گھر کا کچن باآسانی چلا سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button