کامونکی :وارداتیں ہی وارداتیں ، جرائم پیشہ افراد نے ات مچا دی
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) چوری کی وارداتوں میں چور موٹرسائیکلیں،لاکھوں کا مال وزر چوری کرکے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ہرڑ کا شوکت گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو نامعلوم چور اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے،آدھورائے روڈ پر واقعہ الیکٹریشن عمر زمان کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور سات عد د موٹریں،پانچ مشینیں،اووزار،پچاس گز تا ر اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے،آدھورائے روڈ پر آصف کے نمکو کارخانہ کے تالے توڑ کر نامعلوم چور بجلی کی دوموٹریں،ٹرانسفارمر،تانبا اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے،اقبال غلہ منڈی میں سبزی فروش وقار کے رکشہ کے باکس سے پچیس ہزارروپے اور موبائل فون چوری ہوگیا،حبیب پورہ کے باسط کے کارخانہ سے پانچ لاکھ پچاسی ہزارروپے کے تیار جوتے اور اووزار وغیرہ چوری ہوگئے،ٹبہ محمد نگر میں خالد جاوید کی فیکٹری سے نامعلوم چور ایک من لوہا چوری کرکے لے گئے جبکہ نت کالر کے زمیندار اقبال کے ڈیرہ سے دس تھیلے کھاد اور ڈیزل چوری ہوگیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔