ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونا مہذب قوموں کا شیوہ ہے: ڈی ایس پی اقبال حمید
پتوکی (عباس انصاری ) نصیر شہید پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قصور میں عوام الناس کو ڈرائیونگ ٹریننگ دینے کا عمل جاری ہے گزشتہ روز تیس فراد نے اپنی ٹریننگ مکمل کی جن میں چھ پروفیسر چار وکلا چھ لیڈیز جن مین دو ڈاکٹرز دو وکیل شامل ہیں گزشتہ روز تربیت مکمل کرنے والے افراد میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید اور انسپکٹر ٹریفک محمد اسلم تھے اس موقعہ پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد اقبال حمید نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب لوگوں کا رجحان ڈرائیونگ کی ٹریننگ حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ڈرائیونگ میں ٹریننگ کی وجہ سے گاڑی چلانے والا ڈرائیور تمام قوائد و ضوابط سے آشنا ہوتا ہے جس پر وہ عمل کرکے گاڑی چلاتا ہے اس سے حادثات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونا مہزب قوموں کا شیوہ ہے اس سے انسان اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کرتا ہے